افغان باشندوں کو مکان، دکان اراضی اور گاڑیاں دینے پر پابندی

156

بالاکوٹ (اے پی پی) ہزارہ ڈویژن میں موجود تمام افغان باشندوں کو کاروبار کیلیے دکانیں، رہائش کیلیے نجی مکانات، گاڑیاں، اراضی براہ راست ان کے نام پر دینے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ ہزارہ ڈویژن میں کیمپوں سے باہر کھلے عام اپنا نجی کاروبار اور نجی رہائش رکھنے والے افغان باشندوں کے کوائف اکٹھے کرنے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ افغان باشندوں پر فوری طور پر عاید کی جانے والی پابندی کے باعث اب وہ کرائے پر بھی مکان، دکان، دفتر، زمین اور کوئی بھی گاڑی حاصل نہیں کر سکیں گے۔