البرکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے روپوش مالک نیب کے ہاتھوں گرفتار

193

پشاور (اے پی پی)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے البرکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے روپوش مالک سید نورحبیب شاہ کو گرفتارکرلیا، ملزم نے عوام کواسلامی طرزپرسرمایہ کاری کاجھانسہ دیکر4کروڑ 87 لاکھ روپے غبن کیے تھے۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکو ملزم سیدنورحبیب شاہ کے خلاف شکایات موصول ہوئیںجبکہ اسی اسکینڈل میںبادشاہ رحمان اورنعمت خان کوپہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے۔