صدر مملکت نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کی منظوری دیدی

359

صدر مملکت عارف علوی نے مالیاتی بل 2019-20 کی منظوری دے دی،

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق آئندہ مالی سال کے مالیاتی بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز مالیاتی بل پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل 2019 ملک بھر میں نافذ العمل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا جب کہ ایوان نے مالیاتی بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردیں۔

ایوان میں بجٹ کی شق وار منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی جس کے باعث ایوان نے وزارت دفاع کے تمام مطالبات زر منظور کیے اور دفاعی بجٹ کی مد میں 11 کھرب 53 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔