ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرے گا، جواد ظریف

237

تہران (صباح نیوز) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرتا رہے گا، بالکل اسی طرح جیسے اس نے عراق کے کیمیکل حملوں کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ عراقی آمر صدام حسین کے دور 1980ء کی دہائی میں لڑی گئی جنگ میں بھی ایران نے ہمت نہیں ہاری تھی اور ایران آج بھی ہمت نہیں ہارے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مغربی اقوام نے عراقی صدر صدام حسین کی حمایت کی تھی اور سلامتی کونسل نے عراقی گیس حملوں کی مذمت بھی نہیں کی تھی۔ صدام حسین نے ایران کے صوبے ویسٹ آذربائیجان کے دارالحکومت سردشت پر مہلک کیمیاوی مسٹرڈ گیس کے بم گرائے تھے۔