اپوزیشن کا آج دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی سے مستعفی ہونیکا امکان

152

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن نیانتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہونے کے لیے اجتماعی استعفے تیار کر لیے‘ آج (پیرکو) مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ کمیٹی میں 15 ارکان کا تعلق اپوزیشن سے ہے۔ یہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے30 ارکان پر مشتمل ہے ‘ وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے چیئرمین ہیں‘ عام انتخابات 2018ء میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات میں کمیٹی ناکام رہی ہے‘ گزشتہ سال یہ کمیٹی قائم ہوئی‘ کئی ماہ گزرنے کے باوجود کمیٹی کے تاحال ٹی اوآر ہی نہ
بن سکے ‘ 4 ماہ کے دوران کمیٹی کاکوئی اجلاس نہیں ہوا۔ اپوزیشن کے15 ارکان کے اجتماعی استعفے تیار کر لیے گئے ہیں‘ آج (پیر کو) اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔