عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ملکی سالمیت کیلیے زہرقاتل ہے‘احسن اقبال

206

نارووال (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا ملکی سالمیت کے لیے زہر قتلہے‘ عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی ملک دشمن کیضرورت نہیں ہے۔ احسن اقبال نے نارروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا‘ اب وہ اپنی غلطیوں کو دوسروں پر نہ تھوپیں‘ شرح سود 6 سے12 فیصد پر کیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہنچایا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومتی غلط فیصلوں سے 20 کروڑ عوام کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے گئے ہیں
کیونکہ موجودہ بجٹ صارفین کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے‘ بجٹ میں تعلیمی اداروںاور شبعۂ صحت کے لیے بہت زیادہ کٹوتی کی گئی ہے اور یہ بجٹ زراعت دشمن بھی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دوست ممالک سے چندہ مانگ کر ملک کو گدا گر بنا دیا گیا‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مضبوط معیشت چھوڑی تھی جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے‘ عمران نیازی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ملک مشکل حالات میں کھڑا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام لوٹوں کو مسترد کر چکی ہے اور مسلم لیگ ن میں لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔