جمعیت علما اسلام کے صوبائی انتخابات مکمل مولانا عبدالواسع امیر، مولانا آغا محمود جنرل سیکرٹری منتخب

480

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے صوبائی انتخابات مکمل ہوگئے۔ مرکزی کنوینر مولانا راشد خالد محمود سومرو، مرکزی معاون کنوینر محمد اسلم غوری کی نگرانی میں جامعہ امدادیہ میں صوبائی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر سے سیکڑوں اراکین نے شرکت کی۔ انتخابی اجلاس میں اراکین نے مولانا عبدالواسع کو امیر اور مولانا آغا
محمود شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔ انتخابی اجلاس سے مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری و دیگر نے نومنتخب صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کو مباک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحتیں بروئے کار لاکر جمعیت کی صفوں کو مزید مستحکم کریں گے۔