بنگلادیش: ہیڈ فون لگا کر ریلوے لائن پر چلنے سے 9سال میں 535ہلاکتیں

268

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں 2010 ء کے بعد سے ہیڈ فون لگا کر ریلوے ٹریک پر چلتے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 535 ہو گئی۔ ڈھاکا پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر ہیڈ فون لگا کر موسیقی سننے اور باتیں کرنے والے افراد اب ایک نیا خطرہ بن چکے ہیں۔ ساڑھے 16 کروڑ آبادی کے جنوبی ایشیا ئی ملک میں حفاظتی باڑ کے بغیر ریلوے ٹریکس انتہائی خطرناک ہیں جہاں ہر سال حادثات اور خود کشی کے ایک ہزار واقعات پیش آتے ہیں۔ ریلوے پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگ پابندی کو نظر انداز کرتے ہیں۔