اسپیکر قومی اسمبلی کی رہبر کمیٹی کے رہنماء کو فون

270

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار  کو فون کیا اور اپوزیشن جماعت اے این پی کو ملاقات کی دعوت دی ۔ جس کے جواب رہنماء اے این پی نے موقف اپنایا کہ وہ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد انھیں جواب دے سکیں گے۔

ٹیلیفونگ گفتگو کے دورن اسد قیصر نے کہا کہ آزادی مارچ کے دوران پر تشدد واقعات سے پرہیز کیا جائے ، جس کے جواب میں رہنماء اے این پی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی عدم تشددکی علمبردار ہے۔