چین و امریکا مساجد کو آباد پاکستان تالا بندی کررہاہے،ابو الخیر زبیر

357

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کہا ہے کہدنیا کی ترقی یافتہ اورایٹمی طاقتیں،میڈیکل کے شعبوں میں ترقی کے دعویٰ کرنے والی اقوام بھی اب بارگاہ رب العزت میں دعاؤں کیلیے مسلمانوں سے اپیل کر رہی ہیں،چینی صدر مسجد میں آکرمسلمانوں سے کہہ رہا ہے کہ دعا کروائیںاللہ تعالیٰ اس وبا سے نجات دے ،اٹلی ،اسپین اورامریکاسمیت دیگر ممالک میں پہلی بارلاؤڈ اسپیکرپراذانیں دی جارہی ہیں،قرآن پاک کی تلاوت کی جارہی ہیں لیکن
افسوس اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میںجو اسلام کا مرکز ہے مساجد کو بند کیا جارہا ہے اور نمازوںپرپابندی لگائی جارہی ہے ،حتیٰ کہ رمضان المبارک میں مساجد کو بند رکھنے ،تراویح ،اعتکاف اور تلاوت قرآن سے روکنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے اللہ کی ناراضی کومزید بڑھایا جارہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔