کورونا کی جنگ ایمانی طاقت سے جیت سکتے ہیں،وزیر اعظم

13436

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ مسلمان قوم ایمانی طاقت اور نوجوانوں کے تعاون سے جیت سکتی ہے، کورونا وائرس کی جنگ جیتنے کے لیے ٹائیگر فورس کا اعلان کررہاہوں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس قائم کرنے کا مقصد نوجوانوں ساتھ ملاکر ملک کو مستحکم کرنا ہے، ٹائیگر فورس میں ہر طرح کے لوگ شامل ہوسکتے ہیں،ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا کام لاک ڈاؤن کے علاقے میں مستحق افراد تک راشن پہنچانا، گھروں میں قرنطینہ قائم کرنے کے لیے آگاہی فراہم کرناہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب تک گھروں میں کھانا نہیں پہنچے گا اس قت تک لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوسکتاہے،مودی تسلیم کررہاہے کہ بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کردیا،لاک ڈاؤن کرنےپر مودی اپنی قوم سے معافی مانگ رہاہے،کورونا سے لڑنے کے لیے حکمت سے کام لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس امریکہ کی طرح وسائل نہیں ،لیکن مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ایمان ہے، ہم نوجوانوں کو ساتھ ملاکر کورونا کو شکست دے سکتےہیں،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس فوج کے ساتھ ملکر کام کرے گی اور کوروناجیسی وبا کو شکست دے گی،کمزور طبقے کا جب تک خیال نہیں رکھیں گے جنگ نہیں جیت سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک آفس ہے جو پورا ڈیٹا دیکھ رہاہے، ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑاریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے،کورونا ریلیف اکاؤنٹ کا بھی اعلان کررہاہوں ، اس اکاؤنٹ کا آڈٹ ہوگا اور مکمل تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائے گی، اس کاؤنٹ میں جو بھی فرد رقم جمع کرائے گا اسے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں ہے،ذخیرہ اندوز کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے گی،پانچ سے سات دن میں کورونا کی صورت حال اور واضح ہوجائے گی، کورونا کی وبا کسی بھی فرد کو لگ سکتی ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، برطانوی وزیر اعظم بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں۔