بغیر جِلد کے بچے کی پیدائش،10ماہ بعد مصنوعی جلد لگا دی گئی

570

امریکا میں  بغیر  جِلد کے بچے کی پیدائش ہوئی جسے زندگی دینے کے لیے  10 ماہ میں مصنوعی جِلد تیار کرکے بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 10 ماہ کے جابیری گرے نامی بچے کی پیدائش امریکا کے شہر ٹیکساس میں ہوئی، بچہ کی پیدائشی طور پر پلکیں اور گردن سے پاؤں تک جِلد نہیں تھی یعنی وہ بغیر جِلد کے پیدا ہوا تھا۔بچے کو  مقامی ڈاکٹرز  نے لاعلاج قرار دے دیا اور والدین کو کہا کہ اس کی نشونما ہونا ناممکن ہے۔مگر بچے کے والدین نے ہار نہیں مانی اور اسے اسی حالت میں امریکی شہر ہیوسٹن کے ٹیکساس چلڈرن اسپتال میں منتقل کردیا۔

بچے کی والدہ نے ٹیکساس چلڈرن اسپتال کے ماہرین کو اپنی زچگی کی تمام تفصیلات بتائیں اور کہا کہ مجھے حمل کے اوقات میں کوئی مشکل بھی پیش نہیں آئی سب کچھ ٹھیک تھا لیکن میں اب بے حد پریشان ہوں کہ میرا بچہ کیسے بغیر جلد کے پیدا ہوگیا ہے۔اسپتال کے ماہرین نے والدہ کی بات پر غور کرکے بچے کا معائنہ لیبارٹری میں کیا جس کے بعد معلوم کیا گیا کہ بچے کو epidermolyosis bullosa ہے جو جینیاتی خرابی یعنی (genetic disorder) کے تحت تشخیص ہوتی ہے جس کے نتیجے میں امکان ہوتا ہے کہ بچہ پیدائشی طور پر بغیر جِلد کے پیدا ہوا ہے۔

ماہرین نے مکمل معائنے کے بعد بچے کے لیے لیبارٹری میں مصنوعی جلد تیار کی جس کے بعد اس کا کامیابی سے آپریشن کر کے بچے کی گردن سے لے کر پاں تک جِلد ٹرانسپلانٹ کی۔والدین نے بچے کے جسم پر جِلد آنے پر بیحد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم 10 ماہ بعد اپنے بچے کو ہاتھ میں اٹھا سکتے ہیں اور اسے محسوس کرسکتے ہیں۔