روس سے یوکرائن کیخلاف جارحیت روکنے کا امریکی مطالبہ

210
کیف: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روس سے یوکرائن کی سرحد پر جاری جارحیت روکنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے یوکرائن کے دورے کے موقع پر روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائن کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں کو روکے ۔ بلنکن نے نے درالحکومت کیف میں یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں واشنگٹن کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ یوکرائنی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلنکن نے کہا کہ روس نے یوکرائن کی سرحد سے فوج واپس بلالی ہے،تاہم وہاں اب بھی اہم دستے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیف حکومت کے ساتھ تعاون کو مستحکم رکھیں گے ، تاکہ یوکرائن جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرسکے۔ بلنکن کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران یوکرائنی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کو روسی فوج سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے قریب روسی فوجیوں کم ہوگئی ،تاہم ہمیں اب بھی خطرات لاحق ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ یوکرائن کی سرحدوں پر ایک لاکھ سے زیادہ فوج جمع کی تھی۔ اس سے قبل ماسکو نے 2014 ء میں کریمیا کے جزیرے پر قبضہ کے دوران سب سے بڑی فوج کشی کی تھی،جس کے بعد بڑے پیمانے پر حالیہ نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ 7برس قبل روس نے جزیرہ نما کریمیا پر قبضہ کرلیا تھا ،جس کے بعد روس کے حامیوں نے یوکرائن سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔