‘رانا ثنا کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے’

311

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راناثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کودھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں،

رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، رانا ثنااللہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نےگزشتہ روزچیف سیکریٹری پنجاب،کمشنراوردیگرافسران کودھمکیاں دیں، اگرسرکاری زمین پرقبضہ اورافسران کودھمکیاں دی گئیں توکارروائی ہوگی یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیوایم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل  پی پرپابندی حکومت کا فیصلہ ہے اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا اور حکومت نے احسن طریقے سےفتنے پرقابوپالیا، مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی۔