وزیرداخلہ کا سوشل میڈیا بندکرنے پر معذرت

368
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معذرت خواہ ہوں کہ سوشل میڈیا کو3گھنٹے کو بندکیا،مذہبی جماعت کی جانب سے کال ایسی تھی کہ شاید یہ لوگ جمعے کے بعد نکلتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا بند کرنے سے آج کا دن بخیروعافیت کے ساتھ گزر گیا،  ملک بند کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے، آہستہ آہستہ ان لوگوں کے اکاؤنٹس اور دیگر چیزیں  بھی بند کریں گے۔

واضح رہے کہ صبح 11بجے سے 4بجے تک سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر پابندی لگائی تھی ، جس میں واٹس ایپ، فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر شامل تھا، بعض جگہوں پر ابھی تک واٹس ایپ اور فیس بک کی سروس مستقل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔