شامی مہاجرین کی وطن واپسی، روس و لبنان کا باہمی اتفاق

296

روسی صدر پیوٹن نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سے شامی مہاجرین کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولادی میر پیوٹن اور سعد حریری کے درمیان بات چیت کے بعد روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لبنان میں مقیم شامی مہاجرین کی بحفاظت واپسی کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے دونوں سربراہوں نے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ حریری نے پیوٹن کو لبنان میں حالیہ سیاسی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں وزرا کی نئی کابینہ تشکیل دینے کی کوششیں بھی ہے۔ روس نے لبنان کی خودمختاری ، آزادی ، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں اپنے اصولی پوزیشن کی بھی تصدیق کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن اور حریری نے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں متعلقہ اداروں کے مابین رابطوں کو تیز کرنے کے بارے میں بھی بات کی جس میں لبنان کو روسی ویکسین کی فراہمی بھی شامل ہے۔

حریری کا کہنا تھا کہ لبنان روس کی سرمایہ کاری پر خاص طور پر توانائی کے شعبے سے متعلق روسی سرمایہ کاری لبنان کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ حریر نے اپنے ملک میں روسی کمپنیوں کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ روسی کمپنیوں سے ایسے شعبوں میں بجلی کے ذریعے مدد ملے کہ بجلی کی صنعت ، انفراسٹرکچر ، سڑکوں کی تعمیر جیسے علاقوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب ہو۔ ہم روسی کمپنیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔