بھارت میں قتل پاکستانی ہندوؤں کے لواحقین کا بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج

158

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال بھارت کے شہر جودھ پور میں قتل ہونے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کے لواحقین نے جمعے کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، واقعے کی مذمت، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ فی الفور پاکستان کو فراہم کرنے اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے بھی جودھ پور واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان ہندو پنچایت کونسل کے سیکرٹری جنرل اوم پرکاش نارائن نے کہا کہ ہندو پالیسی پر عمل پیرا مودی کے بھارت میں بھی ہندو غیر محفوظ ہیں، بھارت مسلسل غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرکے خون خرابہ کر رہا ہے، بھارت جمہوری ہونے کا دعویٰ توکرتا ہے لیکن حقیقی صورتحال بالکل اس کے بر عکس ہے۔