پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

357

راولپنڈی: پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پروموشن  بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے 12 میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئرعمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئرعامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئرمحمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئرعمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئرمحمد فرقان یوسف، بریگیڈیئرمنیرالدین، بریگیڈیئرمحمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک ، بریگیڈیئرمحمد قذافی ، بریگیڈیئرمحمد نعیم اختر، بریگیڈیئرمحمد شہاب اسلم ، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ اور بریگیڈیئر خرم نثار کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اسی طرح ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 12 افسران شامل ہیں جن میں بریگیڈیئرافتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر مسز قمرالنساء چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئرمحمد وسیم، بریگیڈیئر محمد سہیل امین، بریگیڈیئر نصیر احمد سومرو، بریگیڈیئر مسز شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا سمیت 37 بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی۔