بھارتی شہریوں کے نیوزی لینڈ میں داخلے پر پابندی عائد

354

نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ نے بھارت میں کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے کیسز کے باعث پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کے مطابق کوئی بھی بھارتی شہری نیوزی لینڈ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

بھارتی شہریوں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 17 کا تعلق بھارت سے ہے۔