کے الیکٹرک کراچی کے عوام کا پیسہ واپس کرے ‘ تابش گوہر

189

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم تابش گوہر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو کراچی کے عوام کو ان کا پیسہ واپس کر دینا چاہیے جس کا تعین کرنا نیپرا کا کام ہے جس طرح وفاق کے الیکٹرک کو مختلف واجبات کی فورا ادائیگی کرتا ہے اسی طرح کے الیکٹرک کو بھی عوام کی 45 ارب روپے کی امانت واپس کردینی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے کے الیکٹرک میں کوئی شیئرز نہیں ہیں اور میں 2015ء میں وہاں سے مستعفی ہوگیا تھا تو کیسے مفادات کا ٹکرائو ہوسکتا ہے ،آج میں ایک پبلک آفس اعزازی طور پر سنبھال چکا ہوں جہاں میں صرف اپنے تجربے کی بنیاد پر رائے دیتا ہوں تاہم فیصلہ کرنا کابینہ اور وفاقی وزیر کا کام ہے،کراچی کو نیشنل گرڈ سے اضافی 450 میگاواٹ بجلی مہیا کردی گئی ہے ،اب کے الیکٹرک کو بجلی خریداری کامعاہدہ کرنا ہے،اسی طرح اضافی 150ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی تیار ہے جس کے لیے بھی کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے معاہدہ کرنا ہے۔