فلسطین کی امداد بحال

844

واشنگٹن :امریکا نے فلسطین کےمغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی دوبارہ بحال کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کو 23کروڑ 50لاکھ ڈالر دیے جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی امداد بند کی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ نے واشنگٹن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے  کہا کہ امریکاکی جانب سے فلسطینی امداد بحال کرنا  فلسطین تعلقات کی تنظیم نو کی طرف ” ایک اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی قانونی جواز کے فیصلوں کے منافی قرار دے کر فلسطینیوں کی مالی امداد ختم کردی تھی، جسے امریکی صدر جوبائیڈن نے دوبارہ بحال کیا ہے۔