مریم نواز کے کارکنان ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست مسترد

499

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پیشی پر کارکنان ساتھ لانے کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران کارکنان ساتھ لانے پر پابندی عائد کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے نیب کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ نیب لاہور ہائی کورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں۔ یہ سیاسی معاملہ ہے۔ نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں؟

کل جمعہ کو مریم نواز چوہدری شوگر ملز اور جاتی امرا اراضی کیس میں نیب لاہور کے دفتر میں پیس ہوں گی۔ مریم نواز نے ممکنا گرفتاری سے بچنے لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

مریم نواز کی پیشی کے دوران جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور کارکنان ساتھ ہوں گے۔