افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 7 اہلکار ہلاک

278

کابل (آن لائن) افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 10سے زاید زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ کو طالبان جنگجوئوں نے نشانہ بنایا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔