شعبہ زرعات ملک میں 42فیصد ملازت کے مواقع دے سکتا ہے، عارف علوی

270

سرگودھا: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملک میں 42 فیصد ملازمت کے مواقع پیدا کررہا ہے اور  بیرون ملک برآمد کیا جانے والا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں کینو کی نمائش کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک برآمد کیا جانے والا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے اور  سرگودھا چیمبر آف کامرس کینو کی برآمد سے ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہا ہے جبکہ تھوڑی سرمایہ کاری سے پھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہناتھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور پھلوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے جبکہ کینوں میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ یونیورسٹیوں میں ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو جبکہ ہم نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے ٹیکسٹائل صنعت کو بحال کیا ہے۔