پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ عوام پر ظلم ہوگا‘ پلوشہ خان

75

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ وحشیانہ اور عوام پر ظلم ہوگا، عمران خان اوگرا اور نیپرا میں چھپ کر عوام پر وار کر رہے ہیں۔ایک بیان میںپلوشہ خان نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم خود سمری لکھ کر نیپرا سے سمری پر انگوٹھا لگواتے ہیں، پہلے شوشا چھوڑا جاتا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں 20روپے اضافے کی سمری بھیجی ہے پھر عمران خان حاتم طائی کی قبر کو لات مار کر اعلان کرتے ہیں کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ 6 روپے فی لیٹرکر رہے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہاکہ ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ نالائق وزیراعظم کے غیر منتخب مشیر جو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں عوام کی قسمت کے فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا ۔