تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کر دیا

523

حکمران جماعت تحریک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ  کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں،اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد  پی ٹی آئی  کی امیدوار فائنل کی گئی ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ  کا الیکشن لڑیں گے جب کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو  پی ٹی آئی  کے امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے سینیٹ  کےلیے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

وفاقی نے کہا کہ خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست  میں شامل  کیا گیا ہے پنجاب سےسیف اللہ نیازی ،ڈاکٹر زرقہ اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گےاورقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کیلئے حتمی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر سینیٹ ٹکٹ دینے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کر رہے ہیں جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، پیسوں سے ایوان میں آنیوالے عوام کا کبھی نہیں سوچ سکتے، ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔