کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا‘ عالمی تحقیقاتی ٹیم

263
ووہان: عالمی ماہرین کورونا وائرس کے آغاز سے متعلق تحقیقات پر پریس کانفرنس کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارئہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تیاری کے امکانات کو مسترد کردیا۔ منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران تحقیقات ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2ہفتے تک تفتیش کے بعد بھی یہ بات معلوم نہ ہوسکی کہ وبا کے مرکز ہوانان سے کورونا وائرس کیسے دنیا بھر میں پھیلا۔ اس عرصے میں ماہرین کی ٹیم نے وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے معاملے کو مختلف زاویوں سے پرکھا۔ وہاں انہوں نے انٹرویو بھی کیے۔