شامی ڈاکٹر نے انوکھے اور نایاب آپریشن میں کامیابی حاصل کرلی

676

شام کے تارکین وطن ڈاکٹر اسماعیل الخطیب فلوریڈا-امریکہ کے میو کلینک میں ایک مردہ مریض کا طبی ٹیم کے ساتھ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے عالمی میڈیکل ریکارڈز میں ایک اور نئی کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

شامی ڈاکٹر نے اس آپریشن کو وقت کے خلاف ایک ریس کے طور پر بیان کیا جس میں اعلی مہارت اور رفتار کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کسی بھی غلطی سے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور مریض کی جان جانسکتی ہے۔

اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے مریض کی موت کے اعلان کے بعد قانون کے مطابق ڈاکٹروں کو آپریشن شروع کرنے کے لئے پانچ منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پھر ہمارے پاس دل کو محفوظ کرنے کے لئے صرف تین منٹ ہوتے ہیں اور اس میں سینے کو کھولنے میں دو منٹ کا وقت بھی شامل ہے۔ بیرونی پمپ کو چلانے کے لئے ڈیڑھ لیٹر ڈونر بلڈ لگانے اور کیتھیٹائزیشن اور پرزرویٹوز کے انجیکشن کے لیے ایک منٹ درکار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے آپریشن کو دنیا میں ایک انوکھا اور نایاب آپریشن سمجھا جاتا ہے سمجھا جاتا ہے۔