‘نیب نے عمران خان حکومت میں 390 ارب روپے ریکور کیے’

306

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ نیب نے عمران خان کی حکومت میں 2 سال میں 390 ارب روپے کی ریکوری کی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے بلواسطہ طور پر3 کھرب 95 ارب 48 کروڑ روپے کی ریکوری کی، نیب نے10 سال میں 46 ارب 39 کروڑ  روپے کی براہ راست ریکوری کی۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 2015 میں 12 ارب،2016 میں 12 ارب 72 کروڑ روپےکی ریکوری کی، نیب راولپنڈی نے 10سال میں 10 ارب 65 کروڑ کی ریکوری کی۔

ایوان کو انہوں نے بتایا کہ جنرل ہیلتھ ورکرز اور پھر ضعیف افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 16 لاکھ ہیلتھ ورکرز کو پہلے ویکسین لگائی جائے گی، ویکسین کی فراہمی کیلئے 29 تاریخ کو حتمی اجلاس ہوگا، سندھ حکومت کے ساتھ زیادہ تعاون کریں گے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔