کورونا سے مزید58افراد ہلاک‘1873نئے مریض

174

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ملک میں کورونا کی وبا سے کورونا کے مزید 58مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک مجموعی طور پر کوویڈ 19 کے 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 914 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 223 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ90 ہزار 126ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اب تک کوویڈ 19 کے مصدقہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے جن میں سے 2 ہزار 228 کی تعداد تشویشناک ہے۔