وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی۔
ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیراتی کاموں میں تیز آگئی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث شوکت خانم اسپتال کا کام سست روی کا شکار ہوا۔ شوکت خانم کراچی پاکستان کا سب سے جدید اور بڑا اسپتال بنے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں تعمیراتی کام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Work on SKMT Karachi basement proceeding at a good pace after a slowdown during the Covid crisis. This will inshaAllah be the biggest SKMT hospital and the most modern in Pakistan. pic.twitter.com/qaeVh9Ve5s
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 23, 2021