مصباح اور وقار میری کارکردگی پر بات کرنے سے پہلے اپنی پارفارمنس دیکھیں، محمد عامر

629

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہاکہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے، مصباح الحق اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں، اپنی پارفارمنس دیکھیں، وہ شکستوں کا ملبا کورونا پر ڈال رہے ہیں، باقی دنیا کیلئے بھی کورونا ہے، وقار یونس کو میرےبیانات سے دکھ ہوا تو مجھے اس سے کہیں زیادہ دکھ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے لیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں، مگر موجودہ حالات میں نہیں کھیل سکتا، کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے، اس وقت تک کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں موجود ہ مینجمنٹ کے انڈر نہیں کھیل سکتا، مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہاہے اور ہر بات پر طنز کیا جاتاہے۔