ترکی کا سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

706

ترکی نے قطر اور سعودی عرب کے مابین زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحدیں دوبارہ کھولنا خلیج میں تنازع کےحل کی جانب اہم قدم ہے۔ کویت اور دوسرے بین الاقوامی عناصر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ترکی نے کہا کہ امید ہے خودمختاری کے باہمی احترام کی بنیاد پر تنازع کے دیرپا حل تک پہنچا جائے گا۔

وزارت خارجہ کہنا ہے “امید ہے قطری عوام کے خلاف دوسری پابندیاں بھی جلد اٹھالی جائیں گی۔ ترکی خلیج میں استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا”۔