وزیر اعظم کے گھر کا نقشہ منظور ہونے پر مریم نواز کی تنقید

791

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  ٹوئٹ کرتے ہوئے  مریم نواز نے وزیر اعظم کے گھر کے نقشہ کی منظوری  پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت ایک طرف غریبوں کو گھروں سے محروم کررہی ہے تو دوسری جانب وزیر اعظم کے گھر کے نقشے منظور ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کو اداروں میں عظیم اصلاحات کے لیے قوم پر مسلط کیا گیا تھا، اعظم سواتی نے آتے ہی اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ریلوے نہ چلانے اور اسٹیل ملز کی طرح بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔