سعودی سائنسدانوں کا بڑاکارنامہ

495

سعودی سائنسدانوں نے انسانی جلد کی طرح حساس اور درجہ حرارت کو محسوس کرنے والی مصنوعی جلد تیار کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے لچک دار اور حساسیت رکھنی والی مصنوعی جلد تیار کی ہے۔

مصنوعی جلد کو الیکٹرانک جلد کا نام دیا گیا ہے جو انسانی جلد کی طرح درجہ حرات کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انسانی جلد کی طرح حساس بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جلد کو مصنوعی اعضا میں استعمال کیا جائے گا اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس خودکار طریقے سے مرمت ہوجاتی ہے۔

مصنوعی جلد کی تیاری ٹیکنالوجی کی ایجادات میں ایک اہم سنگ میل ہے جس سے کئی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔