بلوچستان کے حیات اللہ کو تنبیہ جاری

283

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے سیکنڈالیون اسکواڈ میں شامل آف اسپنر حیات اللہ کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ جاری کردی گئی ہے۔ انہیں ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ میں زیادہ اپیلیں کرنے پر تنبیہ جاری کی گئی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں پیش آیا۔