وفاقی وزارت داخلہ کا 12 ربیع الاول پر چھٹی کا اعلان

722

وزارت داخلہ نے 12 ربیع الاول پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول بزوز جمعہ 30 اکتوبر کو وفاقی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا  کہ جشن ولادت کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

حکومت سندھ نے عام تعطیل کے اعلان کے ساتھ واضح کیا کہ اس سال بھی مساجد ،گلیوں ،بازاروں سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو شایان شان سے منایا جا ئیگا ۔