اپوزیشن لیڈر ناولنی کو باہر جانے کی اجازت دی گئی‘ روسی صدر

167
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو جرمنی میں علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔ پیوٹن نے کہا کہ روسی حکام قانونی طور پر ناولنی کو کومے کی حالت میں بیرون ملک جانے سے روک سکتے تھے۔ ان کی اہلیہ یولیا نے بیرونِ ملک علاج کے لیے لے جانے کی خواہش کا اظہار ایک خط میں کیا تھا،جس پر پیوٹن نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دفتر استغاثہ کو فوری طور پر فوری اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ دوسری جانب ناولنی کا الزام ہے کہ ان کو زہر دینے کے پس پردہ پیوٹن خود تھے۔