نیب اختیار کا غلط استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے،عدالت عظمیٰ

126

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں سرکاری افسر کے اقدامات پر ایک سے زاید ریفرنس دائر کرنے کے کیس میں دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ایک افسر پر ایک سے زاید ریفرنسز دائر کیسے ہو سکتے ہیں،ایک سال میں کیے گئے اقدامات پر نیب نے 3 ریفرنس بنا دیے،2 سال بعد ضمانت ہوئی تو نیب نے دوسرا ریفرنس دائر کردیا ، حتی کہ ضمنی ریفرنس ہونا چاہیے تھا۔نیب یقین دہانی کرائے کہ ریفرنس دائر کرنے کے اختیار کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔ نیب نے مؤقف اپنایا کہ قانون میں دوسرے ریفرنس پر پابندی نہیں۔