بلین ٹری سونامی کیس‘ 10انکوائری اور انویسٹی گیشن کا آغاز‘45کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

146

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے بلین ٹری سونامی کے کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلین ٹری سونامی کیس کے حوالے سے 10نکوائریاں اور انویسٹی گیشنز شروع کر دی گئی ہیں ۔ بلین ٹری سونامی کی 4 انویسٹی گیشنز میں اب تک 45کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہو ا ہے ۔پروجیکٹ میں کرپشن، بدانتظامی، بے ضابطگی اور نقصانات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیںجبکہ نیب کی جانب سے بلین ٹری سونامی کے 36فیصد ہدف میں ناکامی پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کے مطابق 226 چھوٹے نرسری پلانٹس کی بندش سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ نیب کے مطابق ڈویژنل فارسٹ افسران ڈیرہ اسماعیل خان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔