استنبول: صدر اردوان سے یوکرائنی ہم منصب کی ملاقات

239
استنبول: تُرک صدر رجب طیب اردوان سے یوکرائنی ہم منصب زیلنسکی ملاقات کررہے ہیں

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائنی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترکی کے دورے پر استنبول پہنچ گئے،جہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول کے قصر واحدین کے بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عہدے داروں کے درمیان رابطہ کاری کے منصوبوں پر غور کیا۔