سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے: وزیراعلیٰ

511

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، کراچی میں سیوریج اور کچرے کے مسئلہ کو جلد حل کریں گے۔

منوڑہ بیچ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے لیے خوشی کا مقام ہے کہ ضلع کیماڑی میں پہلا ایونٹ کر رہا ہوں، ہمیں اس ضلع کے لوگوں کی مشکلات کا علم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیماڑی کو ماڈل ضلع بنائیں گے، یہاں کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک بحریہ کا ہمیشہ کراچی کی ترقی میں تعاون رہا ہے، پاک بحریہ کے منصوبوں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، کراچی میں سیوریج اور کچرے کے مسئلہ کو جلد حل کریں گے، کراچی میں  سیوریج اور  گاربیج کا مسئلہ سنگین ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کوتاہی کا بوجھ سندھ حکومت پر نہ ڈالے۔