سندھ سے باہر گندم منتقلی پر پابندی، بحران پیدا ہونے کا خدشہ

557

کراچی :سندھ حکومت نے صوبے سے باہر گندم منتقلی پر پابندی لگادی ہے، جس کے بعد گندم کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ صوبے سےباہر گندم  کی منتقلی پر پابندی ہے،پابندی ملک سے باہر منتقلی پر لگائی گئی ہے،وفاقی حکومت گندم کے بحران کی ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے وزیر اعلی سندھ مرادی علی شاہ کو خط لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدام سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت بڑھی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ذاتی طور پر معاملہ دیکھیں اور گندم نہ روکیں،آئین کے مطابق سندھ حکومت گندم نہیں روک سکتی۔