کورونا وائرس: پرائمری کلاسز کھولنے میں 1 ماہ کی توسیع کا امکان

571

کراچی: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کے بعد میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم جلد پرائمری کلاسز کھولنے کی تاریخ میں 1 ماہ کی توسیع کردے۔

میڈیا رپورٹس اور اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنےکے بعد کورونا وارس کیسز میں اضافے پر پرائمری کلاسز کھولنے کی تاریخ میں 1 ماہ توسیع کا امکان ہے جبکہ نرسری سے پانچویں تک کلاسزآئندہ کئی ماہ تک آن لائن پڑھانےپرغور کیاجارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم کےحکام کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز پرفیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب سندھ کی یونیورسٹیز اور اسکولوں میں اساتذہ سمیت طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جارہیں تو اسکول بند کرنےمیں دیر نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں پرایس او پیز پر عمل درآمدنہیں ہورہا ، گزشتہ روز اورنگی کے چار اسکولز سیل کیے ہیں تاہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ایسا لگ رہا ہے اسکولوں کو بند کرانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران  کورونا وائرس کیسزمیں اضافہ ہو ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 13 تعلیمی ادارے بند کیےگئے ہیں، جن میں خیبرپختونخوا کے 10 اورسندھ کے 3 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔