سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

508

کراچی: ملک میں آج سونے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے اضافے سے 166.34 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 166.50 روپے کا ہوگیا۔