اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی صحافیوں پر حملوں کی مذمت

342

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے دنیابھر میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کردی۔ ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل دنیا بھر میں صحافیوں اور میڈیا کے نمایندوں پر تواترسے ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دوجاریک نے کہا کہ حال ہی میں میکسیکو کے صحافی جولیو ولدیویا روڈرگز کا قتل اس بات کی مثال ہے کہ صحافی عالمی سطح پر کتنے خطرناک اور مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔