افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی‘ 80 افراد جاں بحق

301
افغانستان: بدترین سیلاب اپنے پیچھے ہول ناک تباہی چھوڑ گیا ہے‘ فوج اور مقامی باشندے منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے اور کیچڑ سے لاشیں نکال رہے ہیں‘ شہری اپنے گھروں کا بچا کھچا سامان تلاش کررہے ہیں

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے قریب پروان صوبے میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے 80 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر دفتر کے ترجمان واحدہ شہکار کا کہنا ہے کہ صوبے میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش بدترین سیلاب کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے علاوہ 100 سے زائد افراد مختلف حادثات میں زخمی ہو چکے ہیں۔