ترکی:گذشتہ 6ماہ میں 3بینکوں  کو  9.5 ارب ٹرکش لیرا کامنافع

485

انقرہ:ترکی کے تین سرکاری بینکوں نے چھ ماہ میں 9.5 ارب ٹرکش لیرا منافع حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سرکاری بینکوں میں منافع کمانے والے بینکوں میں زیرات بینک، واقف بینک اور ہاک بینک شامل ہیں ، جنہوں نے جنوری سے جون کے دوران 1.31 ارب ڈالر منافع کمایا، ان بینکوں کے اثاثوں کی مالیت 1930 ارب ٹرکش لیرا تک پہنچ گئی ہے۔

زیرات بینک نے سب سے زیادہ 4.5 ارب ٹرکش لیرا منافع حاصل کیا،جس کے بعد بینک کے اثاثوں کی مالیت 796.6 ارب ٹرکش لیرا تک پہنچ گئی ہے۔

واقف بینک نے چھ ماہ میں منافع 3.24 ارب ٹرکش لیرا جبکہ ہاک بینک کے منافع کا حجم 1.77 ارب ٹرکش لیرا  تک رہا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ترکی کے سرکاری بینکوں نے آسان شرائط پر قرضوں کی اسکیمیں شروع کیں تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال رہیں۔

تینوں بینکوں کی مقامی اور غیر ملکی برانچوں کی تعداد 3706 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 60 ہزار ملازمین اس میں کام کرتے ہیں۔