متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدے پر سراج الحق کا سخت ردِ عمل

678

لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین ہونے والے سفارتی معاہدے پر اپنے سخت ردِ عمل کا اظہار کردیا۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ حکومت او آئی سی کا اجلاس طلب کرے، متحدہ عرب امارات پر روز دیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کو تقسیم نہ کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ یو اے ای اسرائیل سے معاہدے پر نظر ثانی کرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای کے سفارتی تعلقات مسلم دنیا کے لیے بڑا سانحہ ہے۔