ترکی میں ہلال وستارے پرمشتمل خوبصورت مسجد کا افتتاح

598
ترکی: ہلال اور ستارے نما فرش پر تعمیر کی گئی پانچ جہات والی مسجد دلکش نظارہ پیش کررہی ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں ہلا ل اور ستارے کی صورت میں تعمیر کی گئی منفرد مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق فن تعمیر کی شاہ کار مسجد صوبہ سیواس میں بنائی گئی ہے، جو ستارہ و ہلال کی شکل میں بننے والی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہے۔ مسجد کی تعمیر 3سال کے عرصے میں مکمل ہوئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اس میں پنج وقتہ باجماعت نماز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مسجد میں ساڑھے 3 ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔